ایچ ای ڈی کا کالج آف دی ایئر مقابلہ شروع کرنے کا اعلان
ایچ ای ڈی کا کالج آف دی ایئر مقابلہ شروع کرنے کا اعلان
پنجاب کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایچ ای ڈی) نے کالج آف دی ایئر مقابلہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ صوبائی وزیر برائےاعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز بہت جلد ایک باضابطہ تقریب میں صوبے کے کالجز کے درمیان ہونے والے اس سالانہ مقابلے کا آغاز کریں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی تعلیم کو کس چیز نے آگے بڑھنے سے روک رکھا ہے؟
ایچ ای ڈی پنجاب نے تمام سرکاری سیکٹر کے کالجز کی سالانہ پیشرفت کا جائزہ لینے اور ہر تعلیمی سال کے اختتام پر اس کے نتائج جاری کرنے کے لیے ایک خصوصی کارکردگی جائزہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔
خصوصی کارکردگی کی تشخیص کے لیے قائم کمیٹی فراہم کردہ تعلیم کے معیار، کیمپس کے ڈسپلن، تدریسی عملے کے طریقہ کار اور موثر انتظامی سرگرمیوں کی بنیاد پر تمام کالجز کا فیصلہ کرے گی۔
یہ اقدام ایچ ای ڈی پنجاب کی محکمہ جاتی اصلاحات کا ایک حصہ ہے جو ایک محفوظ اور مسابقتی تعلیمی ماحول کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے جو بین الاقوامی معیار اور طریقوں پر پورا اترتا ہو۔
اس کے ساتھ ساتھ ایچ ای ڈی پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری شعبے کے کالجز میں پرنسپل کے خالی عہدوں کے لیے مناسب درخواست دہندگان کے انتخاب کے لیے ایک پالیسی اسٹرکچر کو حتمی شکل بھی دے دی ہے۔
مزید پڑھیں: او لیول، آئی جی سی ایس ای کے امتحانات 10 مئی سے ہوں گے، شفقت محمود
صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی اس اسکیم کے تحت امیدواروں کی اہلیت کا فیصلہ کرنے کے لیے متوقع درخواست دہندگان سے انٹرویو کرے گی۔ سینیارٹی، قابلیت، متعلقہ انتظامی تجربہ اور اس منصب کے لیے درکار اہلیت، امیدواروں کے اسکور کے تعین کی بنیاد ہو گی۔