کے پی کے 120 اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کی جائے گی

کے پی کے 120 اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کی جائے گی

کے پی کے 120 اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کی جائے گی

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اسکولوں میں دو شفٹوں کا آغاز کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس کے تحت دوسری شفٹ میں ایک پرائمری اسکول کو مڈل اسکول، مڈل اسکول کو ہائی اسکول اور ہائی اسکول کو ہائیر سیکنڈری اسکول کا درجہ دیا جائے گا۔

پشاور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں صوبے کے 16 اضلاع میں اسکولوں میں ڈبل شفٹ کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں مزید اضلاع میں یہ پروگرام متعارف کرایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں ہم 120 اسکولوں میں دوسری شفٹ شروع کر رہے ہیں جن میں 76 لڑکوں کے اور 44 لڑکیوں کے اسکول شامل ہیں۔

مزید پڑھیئے: اسکول دوبارہ کھلنے پر سندھ میں طلباء کو کووڈ ویکسین لگائی جائے گی

تقریبا 48 بوائزاسکولوں کو پرائمری سے مڈل اور 20 کو مڈل سے ہائی اسکولوں میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اسی طرح پہلے مرحلے میں 28 گرلز پرائمری اسکولوں کو مڈل اور 16 کو مڈل سے ہائی اسکول میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام اور پراجیکٹ کا بنیادی مقصد صوبے میں بچوں کی جانب سے تعلیمی سلسلے کو ادھورا چھوڑنے کے مسئلے کو حل کرنا اور لڑکیوں کو ان کے قریبی اسکولوں میں تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مڈل اسکولوں میں چار اساتذہ اور ایک نائب قاصد اور ہائی اسکولوں میں سات اساتذہ، ایک کلرک اور ایک نائب قاصد کی خدمات حاصل کر رہے ہیں اور اسکولوں میں پہلی شفٹ میں کام کرنے کے لیے پی ٹی سی کے تحت بھی اوپن مارکیٹ سے اساتذہ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

  ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے 120 اسکولوں میں 704 افراد بھرتی کیے جائیں گے۔ ہماری پہلی ترجیح دور دراز کے علاقے ہیں جہاں اسکولوں کی کمی ہے۔ آنے والے دنوں میں مزید اسکولوں کو پروگرام میں شامل کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ دوسرا مرحلہ جلد متعارف کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیئے: اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے عمل میں حکومت مدد کرے گی: وزیر اعظم عمران خان

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دسویں اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان 15 ستمبر کو کیا جائے گا اور اس کے بعد نویں اور فرسٹ ایئر کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسکول میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لیے 22 ہزار نئے اساتذہ کو بھرتی کر رہے ہیں، مزید 3 ہزار اسکول لیڈرز کو بھی بھرتی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمارٹ اسکول اور ابتدائی بچپن کی تعلیم کا پروگرام بھی جلد شروع کیا جائے گا

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو