کے پی کے اسکولوں میں اگست سے دوسری شفٹ متعارف کرائی جائے گی

کے پی کے اسکولوں میں اگست سے دوسری شفٹ متعارف کرائی جائے گی

کے پی کے اسکولوں میں اگست سے دوسری شفٹ متعارف کرائی جائے گی

صبح کی شفٹ میں طلبہ کی تعداد کم کرنے کی غرض سے خیبر پختونخوا حکومت نے یکم اگست سے اسکولوں میں دوسری شفٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کلاس میں 40 سے زیادہ طلباء کی تعداد نہ رکھنے کی تعلیمی پالیسی کے بعد ، کے پی میں ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایسے اسکولوں میں شام کی شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں کلاسز میں 60 یا اس سے زیادہ طالب علم ہیں۔

حکام نے بتایا کہ کلاسوں میں طلبا کی بڑھتی ہوئی تعداد تعلیمی عمل کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ہائر کلاسز کے طلبا کے لیے زیادہ جگہ پیدا کرنے کے لیے ڈبل شفٹ پروگرام کا اقدام اٹھایا گیا ہے۔

مزید پڑھئے: حکومت نے اسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دے دیا

ان کا کہنا تھا کہ پرائمری اسکول کی عمارتوں کو شام کے وقت مڈل اسکول کی کلاسوں کے لیے استعمال کیا جائے گا اور مڈل اسکول کی عمارتیں ہائی اسکول کی کلاسوں کے لیے استعمال ہوں گی۔ حکام کے مطابق سیکنڈ شفٹ کا وقت سہ پہر 3 بجے سے شام ساڑھے 7:30 بجے تک ہوگا۔

دوسری شفٹ کے لیے ابتدائی طور پر 100 اسکولوں میں نظام شروع کیا جائے گا جسے بعد میں 400 اسکولوں تک بڑھایا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے 110 ملین روپے رکھے گئے ہیں جبکہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں اس کام کے لیے 35 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو