حکومت نے اسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دے دیا
حکومت نے اسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دے دیا
حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں اور دینی مدارس میں پہلی سے پانچویں جماعت تک قرآن پاک کی تلاوت و تعلیم کو لازمی قرار دیا ہے۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے اپنے 83 ویں بورڈ اجلاس میں اسکولوں میں درس قرآن کی باضابطہ منظوری دی ہے اور باقاعدہ سرکلر جاری کیا ہے۔
شیڈول کے مطابق کلاس رومز میں ہر ہفتے قرآن مجید کا ایک درس ہو گا۔ دوسری جماعت کے طلبا کو ایک سے دو سپارے پڑھائے جائیں گے، جس کے لیے سالانہ امتحانات میں 50 نمبر دیئے جائیں گے، ہر ہفتے درسِ قرآن کی تین کلاسز ہوں گی۔
تیسری کلاس کے طلباء کو تین سے آٹھ سپارے پڑھائے جائیں گے اور چوتھی جماعت کے طلباء قرآن پاک کے نو سے 18 سپارے پڑھیں گے۔
(یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 18 جولائی 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)