خیبر پختونخوا کا خواتین کو تعلیم اور صحت کے شعبے میں مساوی مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ

خیبر پختونخوا کا خواتین کو تعلیم اور صحت کے شعبے میں مساوی مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ

خیبر پختونخوا کا خواتین کو تعلیم اور صحت کے شعبے میں مساوی مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ

پیر کے روز خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خیبر پختونخوا میں منعقدہ مختلف پروگراموں میں متعدد انسانی حقوق کے کارکنوں نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: چیئرمین ایچ ای سی "جعلی ڈگریوں" کے معاملے پر لائیو اجلاس منعقد کریں گے

عورت فاؤنڈیشن کی جانب سے پشاور میں فیمنسٹ فرائیڈیز، ویمن ایکشن فورم اور متعدد دیگر تنظیموں کے اشتراک سے اس اہم پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر شرکاء نے اشعار سنائے اور تقاریر کیں جن کے بعد حکومت سے مطالبات کا چارٹر پیش کیا گیا۔ تقریب میں عورت فاؤنڈیشن کی ریجنل ہیڈ شبینہ ایاز، اینلائٹین لیب کی سربراہ طاہرہ کلیم، مصنفہ آسیہ جمیل اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔

مزید پڑھیں: ملالہ یوسفزئی ایپل کے ساتھ مل کر نئے ڈرامے، دستاویزی فلمیں بنائیں گی

انہوں نے گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے قانون کے نفاذ کی تعریف کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس قانون پر جلد اور مکمل عمل درآمد کے لیے قواعد وضع کیے جائیں۔ شرکاٗ نے خواتین کو تعلیم اور صحت کے شعبے میں مساوی مواقع فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو