کے پی حکومت کا رحمت اللعالمین اسکالرشپ کا اعلان

کے پی حکومت کا رحمت اللعالمین اسکالرشپ کا اعلان

کے پی حکومت کا رحمت اللعالمین اسکالرشپ کا اعلان

 

کے پی کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان تراکئی نے حال ہی میں ضم ہونے والے اضلاع سمیت پورے صوبے کے طلباء کے لیے رحمت اللعالمین اسکالرشپ کا باضابطہ آغاز کیا۔

اس پراجیکٹ کے تحت دو سال کے دوران لڑکیوں اور لڑکوں سمیت 7000 طلباء کو 25,000 روپے کا وظیفہ دیا جائے گا۔ لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے ایک ہی کوٹہ قائم کیا گیا ہے۔

کوٹہ کے مطابق اسکالرشپ کا 10 فیصد گریڈ 5 سے اوپر اور کھیلوں سے وابستہ سرکاری ملازمین کو دیا جائے گا، 50 فیصد میرٹ پر اور باقی 10 فیصد ضرورت مند افراد کو دیا جائے گا۔

پبلک سیکٹر کے اسکولوں میں داخلہ اور کم از کم 60فیصد گریڈز کا حصول درخواست دہندگان کے لیے لازمی شرط ہے، اور یہی شرائط انٹرمیڈیٹ کی سطح پر طلباء پر لاگو ہوں گی۔ اسی طرح، امیدوار کسی دوسری گرانٹ کا اہل نہیں ہوگا اور اسے ڈسٹنکشن ہولڈنگ سرٹیفکیٹ دکھانے کی ضرورت ہوگی۔

مزید پڑھئے: پاکستان میں زراعت پر انٹرنیشنل کانفرنس، ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور

درخواست دہندگان کی ضلعی فہرست تعلیمی بورڈ تیار کرے گا اور کاغذات کی مزید تصدیق اور اسکالرشپ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ایک ضلعی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ محکمہ تعلیم، بیت المال اور ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے نمائندے کمیٹی کے دیگر اراکین میں شامل ہوں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو