آئیوی لیگ کی یونیورسٹیز نے مفت آن لائن کورسز کا اعلان کردیا
آئیوی لیگ کی یونیورسٹیز نے مفت آن لائن کورسز کا اعلان کردیا
کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں دن بدن صورتحال بدتر ہوتی جارہی ہے ، اور ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اسکو ٹھیک ہونے میں مزید کتنا وقت لگے گا۔ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے حکام کی جانب سے سب کو گھر میں رہنے کے لیے کہا جارہا ہے اور معاشرتی طور پر خود کو الگ تھلگ رہنے کا مشورہ دیا جارہ ہے۔ ہم میں بیشتر لوگوں کے پاس اس لمحے کو صحیح کام میں استعمال کرنے کے لیے کافی وقت مل گیا ہے۔ اس وقت کو دیکھتے ہوئے ہی آئیوی لیگ کی اعلیٰ یونیورسٹیز نے 500 مفت آن لائن کورسز متعارف کرادیے ہیں۔ اب ہم لوگوں کو اس حقیقت کو قبول کرکے اسی کے مطابق اپنے آپ کو تیار کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اب آنے والا وقت انہی چیزوں کا ہے تو کیوں نا آن مفت آن لائن کورسز سے فائدہ اٹھا کر اپنے وقت کو ابھی ہی کامیاب بنایا جائے۔
آئیوی لیگ میں 8 امریکی یونیورسٹیز شامل ہیں ، جس میں براؤن ، ہارورڈ ، کورنیل ، پرنسٹن ، ڈارٹماوتھ ، ییل ، کولمبیا ، اور پینسلوِنیہ یونیورسٹی شامل ہیں ، جنھوں نے 500 ایسے مفت آن لائن کورسز شروع کیے ہیں جو نہ صرف تعلیمی لحاظ سے اہم ہیں بلکہ آپ کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو بھی بہتر بنا دیں گے۔
یہ 500 کورسز جن زمرہ میں آتے ہیں وہ درج ذیل ہیں؛ کمپیوٹر سائنس ، ڈیٹا سائنس ، پروگرامنگ ، ہومینیٹیز ، بزنس ، آرٹس اینڈ ڈیزائن ، سائنس ، معاشرتی علوم ، ہیلتھ اینڈ میڈیسن ، انجینئرنگ ، میتھمیٹکس ، ایجوکیشن اینڈ ٹیچنگ اور پرسنل ڈیویلپمنٹ۔
ان کوسرز کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے آپ انکی ویب سائٹ بھی وزٹ کرسکتے ہئں:
http://www.go4ivy.com/colleges/ivy-league-colleges