وفاقی حکومت کا اسلام آباد کے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت کا اسلام آباد کے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت کا اسلام آباد کے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا اعلان

 وفاقی حکومت نے گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر اسلام آباد کے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل بین الصوبائی وزراء کانفرنس میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاکہ تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جاسکیں

وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کی ہدایت پر تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں اور طلباء فزیکل کلاسز لے رہے ہیں۔ تاہم طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کلاسز میں آتے ہوئے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ بھی برقرار رکھیں۔

مزید پڑھئیے: اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات، حکومت کا بڑا اعلان

 اسکولوں کے معمولات میں تبدیلی:

وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق تعلیمی ادارے پیر سے جمعرات تک صبح 7 بجے سے دن 11 بجے تک کھلے رہیں گے۔ وہ اسکول جو دو شفٹوں میں کام کر رہے ہیں وہ جمعہ اور ہفتہ کو صبح 7 بجے سے 11 بجے تک کلاسز کا انعقاد کر سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سکول متذکرہ شیڈول کے مطابق 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ طلباء کو صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کلاسز میں شرکت کرنا ہوگی۔ اسکول کے اوقات میں تبدیلی کا فیصلہ گریڈ 1 سے 8 تک کے طلبہ کے لیے کلاسز دوبارہ شروع ہونے کے بعد لیا گیا تھا۔

پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے احساس تعلیمی وظائف کا اہم قدم

وفاقی حکومت کا فیصلہ:

وفاقی حکومت نے پہلی سے پانچویں اور چھٹی سے ساتویں جماعت کے طلباء کو بغیر امتحانات پروموٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کورونا وائرس کی جاری صورتحال کے باعث امتحانات شروع نہیں ہو سکے۔ متعلقہ حکام صرف پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات منعقد کریں گے۔ طلباء کو پچھلے سال کے امتحانات میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ترقی دی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال طلباء کو سالانہ امتحانات میں شرکت کے بعد پروموٹ کیا گیا تھا اور جاری کردہ نتائج کے مطابق 90 فیصد سے زائد طلباء امتحانات میں کامیاب ہوئے تھے۔۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو