پنجاب حکومت کا امتحانات کے شیڈول اور گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب حکومت کا امتحانات کے شیڈول اور گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب حکومت کا امتحانات کے شیڈول اور گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

 پنجاب حکومت نے یکم جون سے 31 جولائی 2022 تک صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے دو ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ گذشتہ روز کیا گیا۔

مزید پڑھئیے: میٹرک اور انٹر کے طلبا و طالبات کے لئے خوشخبری

تفصیلات کے مطابق، نیا تعلیمی سال نرائے 2022-23 یکم اگست سے شروع ہوگا، جس میں گریڈ 1 سے 8 تک کے سالانہ امتحانات مئی میں شروع ہوں گے۔

سندھ حکومت نے اس سے قبل صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے لیے یکم جون سے 31 جولائی 2022 تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ سندھ کے محکمہ تعلیم و خواندگی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا، جس کی صدارت سندھ کے وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جماعت 4 سے 8 تک کے سالانہ امتحانات 2 مئی سے شروع ہوں گے۔

مزید پڑھئیے: گرلز ہاسٹلز میں خواتین کمانڈوز تعینات کرنے کا حکم

حکام نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ امتحانات میں 40 فیصد ملٹی پل چوائس کوئسچنز (ایم سی کیوز) اور 60 فیصد موضوعاتی سوالات ہوں گے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بالترتیب 15 اور 17مئی کو ہوں گے۔

تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کے مطابق امتحانات کے انعقاد کے دو ماہ کے اندر نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔

سندھ کے سیکریٹری کالجز سید خالد حیدر شاہ نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی داخلہ کا عمل شروع ہو جائے گا۔ موسم سرما کی چھٹیاں 22 دسمبر کو شروع ہوں گی اور 31 دسمبر کو ختم ہوں گی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو