طلباء نے بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی
طلباء نے بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی
پنجاب اسٹوڈنٹس باڈی نے آن لائن کلاسز اور یونیورسٹیز کے فیس کے مطالبے کے خلاف آج سے اسلام آباد میں ایچ ای سی کے دفتر کے سامنے بھوک ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔
طلباء رہنمائوں نے گزشتہ روز ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو میں کہا کہ طلباء اپنے لیپ ٹاپ کے ساتھ ننگے پاؤں اپنے گھروں سے باہر آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایچ ای سی کی عمارت کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا ،تمام طلبا پر امن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
طلباء کی ایچ ای سی کے خلاف احتجاج کی دھمکی
بدھ کے روز طلباء کی تنظیم نے ایچ ای سی کو متنبہ کیا تھا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو پاکستان بھر سے طلباء سڑکوں پر نکلیں گے اور یونیورسٹیز کے ناکام آن لائن تعلیمی نظام اور فیسوں کے غیر منصفانہ مطالبے پر احتجاج کریں گے۔
خشاب کے علاقے جوہرآباد میں ایچ ای سی کے خلاف احتجاج:
تربت میں ایچ ای سی کے خلاف احتجاج
ایچ ای سی کے خلاف تھرپارکر میں احتجاج
نوابشاہ اور سندھ کے دیگر شہروں میں ایس پی ایس ایف کی احتجاجی ریلی