ای ٹرانسفر: اساتذہ کے مطالبے پر پنجاب کے وزیرِ تعلیم حیران
ای ٹرانسفر: اساتذہ کے مطالبے پر پنجاب کے وزیرِ تعلیم حیران
پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے اعلان کیا کہ پنجاب کے تمام اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفر کا عمل 10 جون سے شروع ہوگا۔ منگل کے روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام قابل احترام اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفر کا عمل 10 جون یعنی آج سے شروع ہوگا۔
انہوں nے ٹویٹ میں لکھا کہ تمام تبدیلیاں پچھلے سال یعنی 2019 کی طرح میرٹ پر کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت (اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) کے متعارف کرائے گئے اس خودکار نظام میں بدعنوانی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ تاہم بعد میں انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ وہ اساتذہ کے ای ٹرانسفر سے ایس ٹی آر (اسٹوڈنٹ ٹیچر تناسب) کو ہٹانے کے مطالبہ پر حیران ہیں۔ لہٰذا ، ہمیں اساتذہ کو ان اسکولوں میں منتقل نہیں کرنا چاہئے جہاں ان کی ضرورت ہو اور اساتذہ کو اپنی پسند کے کسی بھی اسکول میں جانے کی اجازت دیں بھلے ان کی وہاں ضرورت نہ ہو۔
انہوں ںے بے یقینی کے عالم میں پوچھا کہ کیا اس مطالبے کی کوئی توجیہ بنتی ہے؟
محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق ای ٹرانسفر کا عمل پی ٹی آئی حکومت نے اساتذہ کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں سہولت مہیا کرنے کے لیے متعارف کرایا تھا۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ پنجاب نے مدت ملازمت میں منتقلی کی اہلیت کے لیے کم از کم مدت میں تین سال سے ایک سال کی تبدیلی کی ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں کی زیرصدارت کالج اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفر سہولت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اور اجلاس منگل کے روز منعقد کیا گیا۔