ہانگ کانگ میں کورونا وائرس میں اضافہ، تمام اسکولوں کی بندش کا اعلان، میڈیا رپورٹس
ہانگ کانگ میں کورونا وائرس میں اضافہ، تمام اسکولوں کی بندش کا اعلان، میڈیا رپورٹس
ہانگ کانگ (رائٹرز) ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ نے جمعے کے روز رپوٹ کیا ہے کہ ہانگ کانگ میں مقامی طور پر منتقل ہونے والے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد تمام اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔ اخبار نے طبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ کم از کم 30 مزید لوگوں میں اس وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
ایشیائی فنانشل حب کہلانے والے ہانگ کانگ میں جمعرات کے روز 42 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 34 مقامی سطح پر منتقل ہوئے تھے۔ مقامی سطح پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں دوسرے ہی روز تیزی سے اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے۔۔ جنوری کے آخر سے شہر میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی کل تعداد 1،366 ہوگئی ہے جبکہ سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
(رپورٹنگ، کلیئر جم اور این میری، فرح ماسٹر کی تحریر، شری نوارتھنم کی ایڈیٹنگ)
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا