ایچ ای سی 218 ملین ڈالرز کی گرانٹ سے محروم
ایچ ای سی 218 ملین ڈالرز کی گرانٹ سے محروم
سال 2020 میں کچھ اہم اہداف کے حصول میں ناکامی کے بعد ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے) کی مالی اعانت سے محروم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: نمل یونیورسٹی: تاریخ اور سیاسیات کو نئے ڈگری پروگراموں کے طور پر متعارف کرایا جائے گا
ذرائع کے مطابق عالمی بینک کا مجوزہ بین الاقوامی مالیاتی ادارہ (آئی ڈی اے) جو دنیا بھر کے ترقی پذیر ممالک کو گرانٹ پیش کرتا ہے، ایچ ای سی کے 218 ملین ڈالرز کے فنڈز منسوخ کرنے پر غور کر رہا ہے۔ اس تشویشناک صورتحال کے پیشِ نظر وفاقی وزارت تعلیم نے گرانٹ کی منسوخی کو روکنے کے لیے حکومت سے ہنگامی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔
اس کے جواب میں وزارت تعلیم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) سے کہا ہے کہ وہ ایچ ای سی کو فوری طور پر 2.26 بلین روپے ادا کرے۔
مزید پڑھیں: اسکولز 11 جنوری کو دوبارہ کھول دیئے جائیں، شہرام ترکئی کی تجویز
ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے سالانہ فنڈز میں کٹوتی کے باعث ایچ ای سی کچھ اہم سنگ میل عبور نہیں کرسکا۔