بلوچستان کے اسٹوڈنٹس کے لیے اسکالرشپ کی آخری تاریخ 18 مارچ ہے، ایچ ای سی

بلوچستان کے اسٹوڈنٹس کے لیے اسکالرشپ کی آخری تاریخ 18 مارچ ہے، ایچ ای سی

بلوچستان کے اسٹوڈنٹس کے لیے اسکالرشپ کی آخری تاریخ 18 مارچ ہے، ایچ ای سی

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ایل ایل بی، ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی اسکالرشپس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹس کے لیے مقامی اور غیرملکی یونیورسٹیز میں داخلے کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ کے طور پر18مارچ کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی انٹر بورڈ نے 2021 کے لیے ماڈل پیپر جاری کردیا

سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان سے آنے والے طلباء اسکالر شپس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں تاکہ وہ اپنے مقامی ایل ایل بی، ایل ایل ایم یا غیر ملکی یونویرسٹیز میں ایل ایل ایم اور غیر ملکی پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرسکیں۔

وہ طلباء جو بلوچستان کے ڈومیسائل رکھتے ہیں اور متعلقہ زمرہ جات کے لیے اہلیت کے دیگر معیارات کو پورا کرتے ہیں، وہ درج ذیل لنک پر جا کر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

   eportal.hec.gov.pk

ایچ ای سی نے بلوچستان کے طلبا کو ان اسکالر شپس کے لیے درخواست دینے کی ترغیب دی ہے اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے، ان اسکالر شپس کو خاص طور پر ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے کیسز میں اضافے کے باعث کے پی کے میں اسکولز بند

ان اسکالرشپس کا تقریباً 15 سے 20 فیصد کوئٹہ میں اگست 2016 میں ہونے والے دھماکے کے متاثرین کے اہل خانہ اور بچوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو