صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا پنجاب میں تمام اسکول بند کرنے کا حکم
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا پنجاب میں تمام اسکول بند کرنے کا حکم
حکومت پنجاب نے حکم دیا ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکول جمعہ (19 مارچ) تک اپنے طلبا کے امتحانات لینے کا عمل مکمل کرلیں کیونکہ جمعہ کے بعد تمام اسکول مکمل طور پر بند ہوجائیں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی تیسری لہر کے باعث صوبے میں تعلیمی ادارے دوبارہ بند کیے جارہے ہیں۔ مراد راس نے یہ بھی درخواست کی کہ اسکول کے نظام الاوقات کو اسی ہدایت کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ سرکاری احکامات کی نافرمانی کرنے والے تعلیمی ادارے بند کردیئے جائیں گے۔
مراد راس کے مطابق یہ حکم صرف لاہور، راولپنڈی، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات اور سرگودھا تک محدود ہے۔
اس سے قبل 10مارچ کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ اسلام آباد سمیت پنجاب کے سات شہروں میں 15مارچ سے شروع ہونے والے کے اسکول دو ہفتوں کے لیے بند رہیں گے کیونکہ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ یہ فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم نے اعلان کیا کہ 15مارچ سے 28 مارچ تک لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، ملتان اور سیالکوٹ کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو موسم بہار کے وقفے کے لیے بند رکھا جائے گا۔