کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کراچی یونیورسٹی میں بی کام کے امتحانات ملتوی
کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کراچی یونیورسٹی میں بی کام کے امتحانات ملتوی
جامعہ کراچی نے ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے تناظر میں بی کام پارٹ اول اور دوم کے سالانہ امتحان برائے 2020 کو ملتوی کردیا۔
امتحانات ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن پیر کے روز جاری کیا گیا، جب سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے کیسز کے باعث تعلیمی اداروں پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا گیا۔
تاہم، ابھی یونیورسٹی نے امتحان کی اگلی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ بی کام پارٹ ون اور ٹو کا یہ امتحان 22 مارچ کو ہونا تھا جس میں ہزاروں طلبا و طالبات نے حاضر ہونے کی تیاری کر رکھی تھی۔