ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے طلبا کے لیے خوش خبری

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے طلبا کے لیے خوش خبری

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے طلبا کے لیے خوش خبری

ایچ ای سی نے 2022 تک دو سالہ ڈگری پروگراموں پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے 2022 تک دو سالہ بیچلر اور ماسٹر کے پروگراموں کی منظوری پر اتفاق کیا ہے۔ اس نئے فیصلے کے بعد اگلے دو سال کے لیے اب طلبا کو مختلف انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ پروگراموں میں داخلہ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: آج سے تمام اساتذہ اور اسٹاف کے لیے 100 فیصد حاضری لازم قرار

یونیورسٹی آف پشاور کے وائس چانسلر نے اطلاع دی ہے کہ ایچ ای سی نے اگلے دو سال کے لیے دوبارہ دو سالہ ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کو اب 2022 تک ان پروگراموں تک رسائی حاصل کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

پچھلے سال ایچ ای سی نے تمام تعلیمی اداروں کو دو سالہ بیچلرز ڈگری پروگراموں کو ترک کرنے کی ہدایت جاری کی تھی، ایچ ای سی کا کہنا تھا کہ تعلیمی سال 2018 کے بعد ایسے کسی بھی پروگرام کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: آن لائن امتحان لیں یا اگلی جماعتوں میں ترقی دیں، کے پی کے طلبا کا مطالبہ

اس سلسلے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ملک کے سرکاری و نجی شعبے کے دونوں ڈگری دینے والے اداروں کو بھی ایک خط لکھا تھا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سنجیدہ خدشات کے ساتھ یہ دیکھا گیا ہے کہ یونیورسٹیاں، ڈگری ایوارڈ دینے والے انسٹی ٹیوٹس (ڈی آئی اے) اور ان سے وابستہ کالج اب بھی یہ پروگرام پیش کررہے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو