آج سے تمام اساتذہ اور اسٹاف کے لیے 100 فیصد حاضری لازم قرار
آج سے تمام اساتذہ اور اسٹاف کے لیے 100 فیصد حاضری لازم قرار
راولپنڈی: ضلع راولپنڈی کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز آج پیر 11 جنوری سے اوپن ہوجائیں گے آج پہلے دن تمام ٹیچرز، نان ٹیچنگ اسٹاف اور درجہ چہارم ملازمین اسکول آئیں گے۔
مزید پڑھیں: آن لائن امتحان لیں یا اگلی جماعتوں میں ترقی دیں، کے پی کے طلبا کا مطالبہ
چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے ضلع بھر کے تمام اسکولوں کے سربراہان کو سختی کے ساتھ ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے آج سے تمام ٹیچرز اور اسٹاف کی 100 فیصد حاضری یقینی بنائی جائے تمام پرائیویٹ اسکولوں کو بھی آج سے تمام اسٹاف کے ساتھ اسکول کھولنے فیس سلپس جاری کرنے اور فیسں وصول کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ طلبہ طالبات کی حاضری سرکاری شیڈول کے مطابق ہوگی 18 جنوری سے ہوگی۔