بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کا میٹرک کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کا میٹرک کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی (بی آئی ایس ای ) نے 29 جولائی سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے لیے ڈیٹ شیٹ کا اعلان کردیا ہے۔
بی آئی ایس ای راولپنڈی کے ترجمان نے بتایا کہ دسویں جماعت کے سیکنڈری اسکول کے امتحانات میں بیٹھنے والے طلباء کے لیے رول نمبر سلپس بھی جاری کردی گئی ہیں۔
بی آئی ایس ای راولپنڈی کی جاری کردہ دستاویز کے مطابق شہر میں 135،208 امیدوار میٹرک کے امتحانات میں حصہ لیں گے۔
حکام نے بتایا کہ حکومت کے احکامات کے مطابق صرف اختیاری مضامین کے امتحانات شروع کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مارننگ شفٹ کے لیے امتحان صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا جبکہ سہ پہر کے امتحانات دن ڈیڑھ بجے سے شروع ہوں گے۔
بی آئی ایس ای کے حکام کا کہنا ہے کہ 29 جولائی سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات 8 اگست کو ختم ہوں گے
Click here: BISE Rawalpindi Matric Date sheet 2021
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا