وزارتِ تعلیم نے یکم جون سے اسکول کھولنے کی تجویز کی مخالفت کردی

وزارتِ تعلیم نے یکم جون سے اسکول کھولنے کی تجویز کی مخالفت کردی

وزارتِ تعلیم نے یکم جون سے اسکول کھولنے کی تجویز کی مخالفت کردی

صوبائی وزارت تعلیم نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر اسکولوں کی بندش کے معاملے کو 31 مئی سے آگے لے جانے کی سفارش کی ہے۔  اس معاملے پر وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں ہونے والی ایک ویڈیو کانفرنس میں تبادلہ خیال کیا گیا جہاں یکم جون کو تعلیمی اداروں کو کھولنے کی تجویز کی مخالفت کی گئی۔ وفاقی اور صوبائی وزراء برائے تعلیم نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ابھی اس وبا پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا ہے اور خدشہ ہے کہ یکم جون کو تعلیمی اداروں کو کھولنے سے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی آسکتی ہے اس لیے یکم جون سے اسکول نہ کھولے جائیں تو بہتر ہے۔

اجلاس کے دوران یہ معاملہ قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کے سامنے اٹھانے کا عزم ظاہر کیا گیا، جو آج یعنی جمعرات کو مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کرے گی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو