ایس ایچ سی نے 20 فیصد فیس میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

ایس ایچ سی نے 20 فیصد فیس میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

ایس ایچ سی نے 20 فیصد فیس میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

سندھ ہائیکورٹ نے اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا نوٹیفکیشن 22 اپریل 2020 تک معطل کردیا۔ جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹس دیا کہ وہ آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔ عدالت نے دیئے گئے نوٹس پر عملدرآمد بھی آئندہ سماعت تک معطل رکھنے کی ہدایت کردی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ یہ فیصلہ متعلقہ حکام یا کابینہ کی مشاورت کے بغیر کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیسوں میں کمی کا فیصلہ نجی طور پر چلائے جانے والے اسکولوں اور ان کے حکام کی حیثیت کو سنے بغیر لیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 7 اپریل کو محکمہ تعلیم سندھ نے ایک نوٹس جاری کیا تھا جس میں تمام نجی اسکولوں کو اپنی ماہانہ فیسوں میں 20 فیصد کمی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ اقدامات لاک ڈاون کی وجہ سے والدین کو رلیف دینے کے لیے تھے کیے گئے تھے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو