ایک ہفتے میں ویکسین لگوائیں یا نتائج کا سامنا کریں، سندھ حکومت کا اساتذہ کو انتباہ

ایک ہفتے میں ویکسین لگوائیں یا نتائج کا سامنا کریں، سندھ حکومت کا اساتذہ کو انتباہ

ایک ہفتے میں ویکسین لگوائیں یا نتائج کا سامنا کریں، سندھ حکومت کا اساتذہ کو انتباہ

حکومت سندھ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اندر صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور عملے کی ویکسینیشن یقینی بنائی جائے۔

اساتذہ اپنے قومی شناختی کارڈ کا نمبر 1166 پر ایس ایم ایس کر کے ویکسینیشن کے لیے اپنے نام کا اندراج کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیئے: ایف ڈی ای اساتذہ کی عملے کے مسائل حل کرنے کی کوشش

اطلاعات کے مطابق، محکمہ تعلیم سندھ نے بتایا ہے کہ وہ عملہ یا اساتذہ جو احکامات کی تعمیل نہیں کریں گے اور اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے قبل ویکسین لگوانے میں ناکام رہیں گے انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سندھ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق، اگر کوئی بھی ملازم جو اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے پہلے ویکسینیشن کرانے میں ناکام رہا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

مزیدپڑھیئے: کرونا وائرس کے باعث این ایی ڈی نے داخلہ پالیسی تبدیل کردی

محکمہ نے مزید مطلع کیا ہے کہ تمام اساتذہ کو ویکسینیشن کرانے کے بعد اپنے انسٹی ٹیوشن کے سربراہ کو اپنے ویکسینیشن کارڈ جمع کروانے ہوں گے۔

منگل کے روز، حکومت نے سندھ کے ہر ضلع میں اسکولوں اور کالجوں میں 180 سے زیادہ کووڈ ویکسینیشن مراکز قائم کرنے کا اعلان کیا۔ اس منصوبے میں ایک لاکھ اساتذہ کی ویکسینیشن کا پلان ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے اس وقت تک بند رہیں گے جب تک کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کی شرح میں کمی نہیں آتی۔

گذشتہ ہفتے، کورونا وائرس ٹاسک فورس کے ایک اجلاس میں ، وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو نے کہا تھا کہ حکومت جلد ہی بزرگ شہریوں اور معذور افراد کے لیے ہوم ویکسینیشن کا عمل شروع کردے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی صوبے بھر میں خصوصاً دیہات اور چھوٹے اضلاع میں موبائل ویکسی نیشن شروع ہوگی

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو