حکومت اخلاقیات کی تعلیم دے کر طلباء کی کردار سازی کرے گی، وزیراعظم
.jpg_1636093487.jpeg)
حکومت اخلاقیات کی تعلیم دے کر طلباء کی کردار سازی کرے گی، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اسکولوں میں طلباء کو اخلاقیات کی تعلیم فراہم کرے گی تاکہ ان کی کردار سازی اور شخصیت کی تعمیر ہو سکے۔
یہ بات جمعرات کے روز وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بنیادی تعلیمات کو فروغ دینے کے لیے اسلامی ممالک کے درمیان سیاسی اور علمی بات چیت کے ذریعے مشترکہ شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد میں اسلامی ممالک کے سفیروں سے رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے حقیقی سماجی بہبود اور ترقی کے لیے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور تعلیمات کو مکمل طور پر سمجھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
مزید پڑھیئے: پاکستان، ورلڈ بینک کے ایکسیلیریٹر کنٹری پروگرام میں شامل
انہوں نے اسلام کے پیغام کی دنیا بھر میں ترسیل اور ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل کرنے کے فوائد پر زور دیا، خاص طور پر انصاف، قانون کی حکمرانی، عوام کی فلاح و بہبود اور اسلامی ریاست کے تصورات۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی کا بنیادی مقصد مشترکہ اقدامات کے ذریعے سنت کی زیادہ سے زیادہ سمجھ حاصل کرنا اور نوجوانوں کو ضروری چیزیں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ متنوع سماجی اور ڈیجیٹل میڈیا کے اثرات کے سامنے اپنے اسلامی تشخص، اقدار اور ثقافت کو برقرار رکھ سکیں۔
وزیر اعظم نے اسکولوں میں اخلاقیات کی تعلیم دینے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ مسلم نوجوانوں کو اسلام کی اقدار اور حقیقی روح کے مطابق کردار کی نشوونما کے قابل بنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں انہوں نے پرنٹ، ڈیجیٹل اور الیکٹرانک میڈیا کی اہمیت کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کے طرز زندگی اور شخصیت کی نشوونما پر اس کے مواد کے اثرات پر زور دیا۔