بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج ہو گی

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج ہو گی

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج ہو گی

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس کا خصوصی اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں تیزی سے بڑھتے کورونا کیسز کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے تعلیمی ادارے بند کرنے یا کھلے رکھنے بارے فیصلہ کیا جائے گا۔اجلاس میں آن لائن تعلیمی نظام و دیگر متبادل ذرائع بارے بھی تفصیلی گفتگو کی جائے گی،وزارت صحت کے حکام اجلاس کو ملک میں بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کے حوالے سے بریفننگ دیںگے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں سردیوں کی چھٹیاں اور تعلیمی ادارے نہ بند کرنے کا فیصلہ

اجلاس آج صبح ساڑھے بارہ بجے منعقد ہو گا جس میں تمام صوبائی وزارائے تعلیم آن لائن شریک ہوں گے۔ اس حوالے سے تمام بین الصوبائی وزرا تعلیم کے ممبران کو مراسلہ جاری کر دیا گیاہے۔

گزشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں تعلیمی اداروں کو بند یا کھلا رکھنے کے حوالے سے فیصلہ نہ ہو سکا تھا،ادھر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آج تمام اکائیوں کے اجلاس میں تجویز پیش کرے گی کہ 25نومبر سے اسکول بند کر دیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پیر کو وفاقی حکومت اور تمام اکائیوں کا اجلاس ہو گا جس میں کورونا کے حوالے سے اگلے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا، تجویز ہے کہ کیمپس کے بجائے گھر پر پڑھائی شروع کی جائے۔

مزید پڑھیں: محکمہ تعلیم بلوچستان نے امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ اساتذہ اسکول آئیں، بچے آن لائن پڑھیں، جہاں آن لائن کا بندوبست نہیں وہاں بچے ایک دن اسکول آکر ہوم ورک لے جایا کریں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران بچوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے''ریڈیو اسکول''بھی قائم دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزارت تعلیم اور ریڈیو پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت ریڈیو کے ذریعے بچوں کی تعلیم کو فروغ دیا جائے گا۔شفقت محمود نے بتایا کہ ریڈیو اسکول کے تحت روزانہ 4 گھنٹے تعلیمی مواد نشر کیا جائے گا۔ ریڈیو پاکستان پر تعلیمی مواد صبح 10 سے 12 بجے تک نشر کیا جائے گا جب کہ یہ پورے ہفتے دوپہر 2 سے 4 بچے رپیٹ بھی کیا جائے گا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو