عمران خان نے القادر یونیورسٹی کا افتتاح کردیا
عمران خان نے القادر یونیورسٹی کا افتتاح کردیا
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سوہاوہ میں واقع القادریونیورسٹی کا باضابطہ افتتاح کردیا ہے۔
وزیر اعظم نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی ترقی اور نشوونما میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
مزید پڑھیں: کراچی یونیورسٹی کے اعلان میں تاخیرسے طلبا پریشانی کا شکار
انہوں نے اسلام کے سنہری اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے القادر یونیورسٹی کو تحقیقی مرکز اور کردار ساز ادارہ بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا کہ یہ یونیورسٹی مصر کی جامعہ الازہر کی طرز پر قائم کی گئی ہے جو نوجوانوں کے لیے اسٹائل آئیکن کے طور پر کام کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس یونیورسٹی کی تحقیق کو پاکستان کے دیگر تعلیمی اداروں تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یونیورسٹی ستمبر میں باقاعدہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کردے گی۔
مزید پڑھیں: ایچ ای سی نے چار اور پانچ سالہ ڈگری پروگرامز کے لیے انٹرن شپ کو لازمی قرار دے دیا
سید ناصر حسین اور حمزہ یوسف جیسے ممتاز اسلامی اسکالرز یونیورسٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں جو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صوفیائے کرام کی تعلیمات کو عام کرنے کو یقینی بناتے ہیں۔
وزیر اعظم نے خواہش ظاہر کی کہ یونیورسٹی لائق طلبہ کو وظائف (اسکالرشپس) دے کر اپنی تعلیم جاری رکھنے اور معاشرے میں اپنا بہترین کردار ادا کرنے کے لیے کام کرے گی۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا