فیڈرل بورڈ کا رزلٹ کارڈز پر پروموٹڈ کا لفظ مینشن کرنے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ کا رزلٹ کارڈز پر پروموٹڈ کا لفظ مینشن کرنے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ کا رزلٹ کارڈز پر پروموٹڈ کا لفظ مینشن کرنے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن نے اعلان کیا ہے کہ اس سال کورونا وائرس کے وبائی مرض کی وجہ سے بغیر امتحانات کے ترقی پانے والے طلباء کے رزلٹ کارڈ پر پروموٹڈ کا لفظ لکھا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق حصہ دوم کے لیے دیئے گئے نمبر طلباء کی کارکردگی کے بہترین اشارے ہوں گے اور یہ حکومت پاکستان کے منظور کردہ فارمولے اور رہنما اصولوں کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔ بورڈ کی جانب سے خاص طور پر امیدواروں کے رزلٹ کارڈز پر پروموٹڈ یعنی "ترقی یافتہ" کا لفظ مینشن کیا جائے گا۔ تاہم بورڈ نے ستمبر اور نومبر میں ہونے والے خصوصی امتحانات میں طلباء کو حصہ لینے کا اختیار بھی دیا ہے۔ ان امتحانات کے نتائج کا اعلان 15 دن کے اندر کیا جائے گا  اور خصوصی امتحانات کے نتائج حتمی ہوں گے۔ بورڈ نے یہ بھی واضح کیا کہ خصوصی امتحانات کے لیے کوئی فیس نہیں ہوگی۔ مزید یہ کہ تمام طلبا کو اپنے تھیوری پیپر کی کارکردگی کی بنیاد پر عملی امتحانات کے لیے 50 فیصد نمبر دیئے جائیں گے۔

بورڈ آف گورنر نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے فائنل ایئر کے امتحانات میں بیٹھنے والے طلبا کو 3 فیصد گریس مارکس دینے کی بھی منظوری دی ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر بورڈ نے میٹرک کے نتائج 15 یا 16 جولائی کو اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج عید الاضحٰی کے بعد جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو