ایف بی ایس آئی ای نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا - پری میڈیکل کی ٹاپ 3 پوزیشن خواتین امیدواروں نے حاصل کی
ایف بی ایس آئی ای نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا - پری میڈیکل کی ٹاپ 3 پوزیشن خواتین امیدواروں نے حاصل کی
فیڈرل بورڈ نے آج انٹرمیڈیٹ 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ پہلی تین پوزیشنز آرمی پبلک اسکول کی طلبا نے حاصل کی۔ فیڈرل بورڈ پری میڈیکل گروپ کی پہلی تینوں پوزیشنز میں لڑکیوں نے میدان مار لیا۔
پریس ریلیز کے مطابق ، 59512 امیدواروں نے اس امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 57115 کو اگلی جماعت میں ترقی دی گئی جس کی وجہ سے ایف اے کا پاس ہونے کا تناسب کو 95.97 فیصد رہا۔
پری میڈیکل کے پوزیشن ہولڈر سائرہ اظہر نے 1088 نمبر لے کر پہلی ، انیشہ راشد نے 1085 نمبر دوسری ، جبکہ مہنور فاطمہ نے 1081 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پری انجینئرنگ گروپ کے لئے پہلی دو پوزیشن بھی آرمی پبلک اسکول نے حاصل کی ، جس میں مناحل ندیم نے 1075 نمبر لیکر پہلی ، آئیزہ عامر نے 1073 نمبر لے کر دوسری پوزیشن، جبکہ پنجاب کالج کے محمد احمد محسن نے 1071 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا