یہ سب افواہیں اور جعلی خبریں ہیں، شفقت محمود
یہ سب افواہیں اور جعلی خبریں ہیں، شفقت محمود
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اس حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام خبروں کو مسترد کردیا ہے جن میں کہا جارہا تھا کہ وفاقی حکومت اے اور او لیول اور بیکورئیٹ ایگزامس کے لیے ہونے والے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کررہی ہے۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وزیرتعلیم شفقت محمود نے ان تمام خبروں کو جعلی اور افواہوں پر مبنی قرار دیا اور طلباء کو یقین دلایا کہ تمام امتحانات مقررہ وقت کے مطابق ہی ہوں گے۔
مزید پڑھیں: پشاور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج 2020 کا اعلان کردیا
اگرچہ وفاقی وزیر تعلیم نے ان تمام افواہوں کی مذمت کی ہے، لیکن یہ پہلا موقع نہیں ہے جب وفاقی وزیر تعلیم نے آگے آکر تعلیم کے شعبے سے متعلق جعلی خبروں کو مسترد کیا ہے۔ جس میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مزید پڑھیں: شفقت محمود کا ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم کو فروغ دینے کا اعلان
اس سے قبل 15 جولائی کو اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے متعلق افواہیں بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرتی رہی ہیں۔ تاہم وفاقی وزیر تعلیم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے واضح کیا ہے کہ اس طرح کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام خبریں جعلی ہیں۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر امتحانات، فیسوں اور آن لائن تعلیم کے دیگر امور سے متعلق جعلی خبریں بھی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نام پر پھیلائی گئیں۔ جن کی تردید بعد میں ایچ ای سی کے چیئرمین طارق بنوری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کی۔
تاہم حکومت نے آخر کار نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) سے منظوری حاصل کرنے کے بعد 15 ستمبر سے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔