امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے، حکومت کا اہم فیصلہ
امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے، حکومت کا اہم فیصلہ
وفاقی وزارت تعلیم نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ کورونا وائرس کی کیسز میں اضافے کے باوجود ملک بھر میں بورڈ کے امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔
وزارت برائے فیڈرل ایجوکیشن کے قائم مقام سیکریٹری آصف حیدر کی زیرصدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے جبکہ صوبائی ایجوکیشن سیکرٹریز نے ورچوئل طور پر اس اجلاس میں شرکت کی۔
تعلیمی نقصان کو پورا کرنے کے لیے اجلاس نے مشترکہ طور پر یہ نتیجہ اخذ کیا کہ تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع نہ کی جائے۔
مزید پڑھیئے: اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے متعلق این سی او سی کا اہم فیصلہ
اجلاس میں کورونا وائرس کے ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد کے ساتھ اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں اپنے اپنے صوبوں میں وبائی صورتحال کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم کو امتحانات کے انعقاد کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق بھی دیا گیا ہے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا