ملک بھر میں انٹر پارٹ 2 کے امتحانات کا آغاز ہوگیا

ملک بھر میں انٹر پارٹ 2 کے امتحانات کا آغاز ہوگیا

ملک بھر میں انٹر پارٹ 2 کے امتحانات کا آغاز ہوگیا

ہفتہ کو ملک بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے پیپرز کے ساتھ فیڈرل بورڈ کا امتحان شروع ہوگیا۔

ایف بی آئی ایس ای کے چیئرمین قیصر عالم نے بتایا کہ انہوں نے ملک بھر میں 377 امتحانی مراکز قائم کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امتحان کے پہلے دن کُل 400،000 میں سے 58،000 طلباء حاضر ہوئے

   مزید پڑھیئے: تئیس طلباء میٹرک امتحان میں چیٹنگ کرتے ہوے پکڑے گئے

ان کا کہنا تھا کہ بورڈ کے سالانہ امتحان کا انعقاد حکومت کے لیے ایک مشکل امر بن گیا تھا لیکن اب ملک بھر میں امتحانات کا آغاز ہوچکا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں اس مقصد کے لیے 90 سے زائد مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ جہاں

پہلا امتحان دوپہر 2 بجے شروع ہوا اور تین گھنٹے تک جاری رہا۔ امتحانات کے پہلے دن وفاقی بورڈ کے چیئرمین نے انتظامات کا معائنہ کرنے کے لیے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ اسٹوڈنٹس، اساتذہ اور عملے کے لیے بیٹھنے کے انتظامات ایس او پیز کے عین مطابق کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیئے: جامعہ کراچی کا دو سالہ ڈگری پروگرام کے حوالے سے اہم اعلان

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آئی ایس ای قیصر عالم نے کہا کہ ایک تاثر یہ تھا کہ طلباء امتحانات نہیں دیں گے جو غلط تھا۔

(یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 11 جولائی 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو