یو اے ای:17 سالہ پاکستانی طالبہ کیلیفورنیا کے اسٹوڈنٹس سینیٹ کے لیے منتخب

یو اے ای:17 سالہ پاکستانی طالبہ کیلیفورنیا کے اسٹوڈنٹس سینیٹ کے لیے منتخب

یو اے ای:17 سالہ پاکستانی طالبہ کیلیفورنیا کے اسٹوڈنٹس سینیٹ کے لیے منتخب

دبئی کے ایک مقامی اخبار کے مطابق دبئی میں مقیم ایک پاکستانی طالبہ کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 2.1 ملین طلبا کی نمائندگی کرنے والے116 کمیونٹی کالجزپر مشتمل طلباء تنظیم کے لیے نائب صدر برائے فنانس منتخب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی: آن لائن فارم اور فیس جمع کروانے کے لیے نیا شیڈول جاری

اطلاعات کے مطابق دبئی میں پیدا ہونے اور پرورش پانے والی 17 سالہ پاکستانی نژاد فضا سید 28 مارچ کو ہونے والے ایک آن لائن سروے میں 10 ووٹوں کی برتری حاصل کرنے کے بعد منتخب ہوئی تھیں، انہوں نے 76 نمائندوں کی جانب سے اپنے لیے 43 ووٹ حاصل کیے تھے۔

فضا سید کیلیفورنیا کے کپرٹینو میں ڈی انزہ کالج کی طالبہ ہیں اور اس وقت کووڈ کی وبائی بیماری کی وجہ سے دبئی سے آن لائن تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق فضا سید نے طلباء کے سینیٹ برائے کیلیفورنیا کمیونٹی کالجز (ایس ایس سی سی سی) کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی، جو طلبا کو ریاستی پالیسیاں تشکیل دینے کے سلسلے میں آواز اٹھاتی ہے جس سے طلبا پر نمایاں اثر پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: مئی کے تیسرے ہفتے سے امتحانات ہوں گے، شفقت محمود

فضا سید کا مقصد طلباء کی بنیادی ضروریات کے لیے فنڈز بڑھانے کے سلسلے میں اصلاحات نافذ کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خود کمیونٹی کالج کی طالب علم ہونے کے ناتے مجھے ایسے بہت سارے لوگوں کے حوالے سے تشویش ہے جن کی آواز کہیں بھی سنی نہیں جا رہی، خاص طور پر وبائی مرض کے دوران۔ لہٰذا میں اس اعزاز کے لیے بے حد ممنون ہوں کہ میں ریاست کی وسیع سطح پر 2.1 ملین سے زیادہ طلباء کی نمائندگی کروں، مسائل کے حل کے ساتھ آؤں اور بنیادی ضروریات کے لیے مالی اعانت بڑھانے کے لیے اصلاحات کو نافذ کروں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو