یکم جون سے اسکول دوبارہ کھولنے کا فیصلہ
یکم جون سے اسکول دوبارہ کھولنے کا فیصلہ
4 مئی 2020 کو آئی بی سی سی انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئر مین نے ایک آن لائن اجلاس منعقد کیا اور پہلی جون سے اسکول دوبارہ کھولنے اور پہلی جون سے 15 جولائی تک میٹرک اور انٹر امتحانات لینے پر اتفاق کیا۔ کمیٹی نے پریکٹیکل امتحانات منسوخ کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
میٹنگ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام بورڈز طلباء کو امتحانات کے آغاز سے کم از کم 15 دن پہلے مطلع کریں گے۔ تاہم اگر موجودہ صورتحال بہتر نہ ہوئی تو کمیٹی نئے شیڈول کا اعلان کریگی۔
وفاقی وزیرِ تعلیم جناب شفقت محمود 14 مئی کو ایک پریس کانفرنس میں اس حکمتِ عملی کا اعلان کریں گے۔ لہذا تمام طلباء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی تعلیم پر توجہ دیں کیونکہ امید ہے کہ امتحانات کا آغاز جلد ہوجائیگا۔ میٹنگ میں اس بات پر بھی اتفاق ہے کہ امتحانات ہونا ضروری ہیں اور اس لیے طلبہ کو بغیر امتحانات کے اگلی جماعتوں میں پروموٹ نہیں کیا جائیگا۔
بدلتے ہوئے حالات مستقبل کے تعلیمی نظام پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ لیکن ابھی تک ، تمام کلاسوں کے امتحانات کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ بورڈ کے تمام امتحانات 15 جولائی سے پہلے مکمل ہوجائیں گے۔