وزارت تعلیم اور این سی او سی کا موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ پر عدم اتفاق
وزارت تعلیم اور این سی او سی کا موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ پر عدم اتفاق
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جب تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی بات آتی ہے تو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اور وفاقی وزارت تعلیم ایک صفحے پر نہیں ہیں، جیسا کہ اس سے پہلے ایک میٹنگ میں جنوری کے وسط میں تعطیلات شروع کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ بدھ کے روز وفاقی وزیر تعلیم کی جانب سے 25 دسمبر سے تعطیلات شروع کرنے کے اعلان کے صرف ایک دن بعد یہ عدم اتفاق سامنے آیا ہے۔
این سی او سی کے مشورے کے بعد، وفاقی وزارت اس معاملے پر خاموش رہی اور اس نے کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی۔
مزید پڑھئیے: پاکستانی حکومت افغان طلباء کے لیے 11 ارب روپے کا پیکج دے گی
منگل کے روز سیکریٹری تعلیم کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے شروع ہوں گی۔
وفاقی اور صوبائی سیکرٹریز نے اس حوالے سے ملاقات کی اور متفقہ تجویز کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 4 جنوری تک ہوں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، شفقت محمود نے منگل کے روزٹویٹ کیا کہ متعلقہ (صوبائی) حکومتیں اس بارے میں مزید اطلاعات فراہم کریں گی۔
تاہم بدھ کے روز ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں جاری ویکسینیشن پروگرام کو مکمل کرنے کی اجازت دینے کے لیے تعطیلات جنوری کے دوسرے یا تیسرے ہفتے تک ملتوی کرنے کا مشورہ دیا گیا۔
وزارت تعلیم کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق، وزارت اور سیکرٹریز نے پہلے 25 دسمبر کو موسم سرما کی تعطیلات کے آغاز کی تاریخ پر اتفاق کیا تھا، لیکن این سی او سی نے اس پر اعتراض کیا تھا۔
مزید پڑھئیے: این سی او سی: موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں ہوں گی
ذرائع کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ آج وفاقی وزیر تعلیم کریں گے جو کسی بھی فیصلے پر پہنچنے سے قبل وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر اور وزیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے مشاورت کریں گے۔