پاکستانی حکومت افغان طلباء کے لیے 11 ارب روپے کا پیکج دے گی
پاکستانی حکومت افغان طلباء کے لیے 11 ارب روپے کا پیکج دے گی
پاکستان نے کابل میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کے علاوہ نئی افغان حکومت کو اپنے امدادی پیکج کے حصے کے طور پر افغان طلباء کو ہزاروں وظائف دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں، وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے ملک کے تعلیمی نظام کو فروغ دینے اور مہارتوں کو آگے بڑھانے کے لیے 11.2 بلین روپے کے پروگرام کی منظوری دی ہے۔
وزارت کے ذرائع کے مطابق یہ فنڈز پاکستان کی یونیورسٹیوں میں 3000 افغان طلباء کو اسکالرشپ فراہم کرنے، 5000 افغان شہریوں کو اسلام آباد میں ہنر بڑھانے کے لیے وظائف کے ساتھ مفت تربیت، 150 افغان اساتذہ کو مفت تربیت، 100 نرسنگ ڈپلومہ اسکالرشپ اور کابل میں علامہ اقبال اوپن یونویرسٹی کے علاقائی کیمپس کے قیام کے لیے خرچ کیے جائیں گے۔
مزہد پڑھئیے: این سی او سی: موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں ہوں گی
ذرائع کے مطابق پیکیج کا مسودہ منظوری کے لیے وزیراعظم عمران خان کو پہلے ہی پیش کر دیا گیا تھا۔
گزشتہ ہفتے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مولانا عبدالباقی حقانی کی قیادت میں ریاستی حکام اور افغان وفد کے درمیان ملاقات کے بعد، ان کی وزارت نے وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کے حکم پر پیکج کو حتمی شکل دی ہے۔
افغانستان کا آٹھ رکنی وفد ان دنوں پاکستان میں ہے اور پہلے ہی وزارت تعلیم کے متعدد ماتحت اداروں بشمول ایچ ای سی کا دورہ کر چکا ہے۔