اسکولوں کی بندش اور موسم سرما کی تعطیلات کے بارے میں فیصلہ آج ہوگا

اسکولوں کی بندش اور موسم سرما کی تعطیلات کے بارے میں فیصلہ آج ہوگا

اسکولوں کی بندش اور موسم سرما کی تعطیلات کے بارے میں فیصلہ آج ہوگا

وفاقی حکومت اور صوبائی وزارت تعلیم کی جانب سے آج (5نومبرکو) ایک مشترکہ اجلاس میں اسکولوں کی بندش اور موسم سرما کی تعطیلات کے بارے میں تبادلہ خیال اور فیصلہ کرنے کا امکان ہے۔ یہ اجلاس وفاقی وزارت تعلیم نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز اور ہلاکتوں کے تناظر میں طلب کیا ہے۔

مزید پڑھیں: باجوڑ ایجنسی کے 3 طالب علموں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود اس اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ چاروں صوبوں سمیت اے جے کے اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے اس مباحثے میں شامل ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق، وزراء حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس اوپیز اور ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے حوالے سے تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور اس کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

منگل کے روز وفاقی وزیر تعلیم نے اسکولوں کی بندش کے حوالے سے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: پانچ نومبر کو کورونا کی دوسری لہر کے دوران تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

سوشل میڈیا پر ایک بار پھر اسکولوں کی بندش سے متعلق افواہوں پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے شفقت محمود نے ٹویٹ کیا تھا کہ تعلیمی ادارے بند نہیں کیے جارہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو