سندھ کے محکمہ تعلیم میں حاضری کا نیا نظام

سندھ کے محکمہ تعلیم میں حاضری کا نیا نظام

سندھ کے محکمہ تعلیم میں حاضری کا نیا نظام

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ اساتذہ کے تبادلے اور پوسٹنگ کے لیے ایک پالیسی مرتب کی گئی ہے جس سے اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری اور معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم بھی متعارف کرایا جائے گا اور اس کا ذمہ دار ہیڈ ماسٹر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئے اسکولوں کے بجائے اگلے ماللی سال کے بجٹ میں پرانے اسکولوں کی مرمت اور بہتری پر توجہ دی جائے گی اور 117 نئی اسکیموں کے علاوہ صوبے میں جاری 186 اسکیمیں بھی مکمل کی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سندھ اسمبلی کے آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید پڑھیئے: میران شاہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے دروازے برسوں بعد بھی نہ کھل سکے

سعید غنی نے کہا کہ تمام تدریسی عملہ ویب پورٹل کے ذریعے اپنے تبادلے کے لیے درخواستیں جمع کراسکتا ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ویب پورٹل پر لنک یکم جولائی 2021 سے کھل جائے گا اور ویب پورٹل صرف گرین زون میں اسکول دکھائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ نے تقرری پالیسی برائے 2021 کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت تقرری کے قواعد و ضوابط میں ترامیم کی گئی ہیں۔

 

( یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 29 جون 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو