وفاقی تعلیمی بورڈ کا سپلیمنڑی امتحانات ختم کرنے کا فیصلہ
وفاقی تعلیمی بورڈ کا سپلیمنڑی امتحانات ختم کرنے کا فیصلہ
فیڈرل ایجوکیشن بورڈ نے منگل کے روز اضافی امتحانات کو ختم کرنے اور سالانہ دو باقاعدہ امتحانات کو متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل یکم دسمبر کو چیئرمین قیصر عالم کی زیرصدارت ہونے والے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ضمنی امتحانات کو ختم کرنے اور دو باقاعدہ سالانہ امتحانات پر عمل درآمد کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: مدرسے ابھی بھی کیوں کھلے ہیں؟ وزیر اعظم عمران خان کا استفسار
نئی سفارش کے مطابق طلباء ریگولر اسٹوڈنٹس کی حیثیت سے امتحانات کے لیے داخلہ لے سکیں گے۔
فیڈرل ایجوکیشن بورڈ نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ سال 2022 تک امتحانات کے نئے پیٹرن پر عمل درآمد کے لیے لائحہ عمل تیار کریں۔
مزید پڑھیں: عظیم ملاپ: کراچی یونیورسٹی میں مشتری اور زحل کے دوبارہ اتحاد کا مشاہدہ
بورڈ نے اپنے نئے اقدامات میں کالج میں داخلے کے لیے اسکول چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت کو بھی ختم کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی طلباء کو سال میں دو بار میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات دینے کی بھی اجازت ہوگی۔