یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کے امتحانات دوبارہ لینے پر غور

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کے امتحانات دوبارہ لینے پر غور

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کے امتحانات دوبارہ لینے پر غور

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) لاہور کی انتظامیہ ان طلباء کے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس امتحان دوبارہ لینے پر غور کر رہی ہے جنہوں نے پہلے امتحان میں کامیابی حاصل نہیں کی تھی۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے پبلک سیکٹر کالجوں میں پرنسپل کے عہدے پر تعیناتیوں کا اعلان

یہ بیان ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلباء کی جانب سے گذشتہ روز یو ایچ ایس کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے وبائی مرض کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے پیچھے یو ایچ ایس کی جانب سے منصوبہ بندی کی کمی کو قرار دیا۔ احتجاجی طلبا نے یو ایچ ایس کی انتظامیہ پر زور دیا کہ ناکام ہونے والے طلبا کے امتحانات دوبارہ لیے جائیں تاکہ ان کا تعلیمی نقصان پورا کیا جاسکے۔

 کونسل کے ممبرز کی اگلی میٹنگ میں یو ایچ ایس انتظامیہ کی جانب سے ان کی درخواستوں پر غور کرنے کے وعدے کے بعد طلبا نے احتجاج اور ہڑتال ختم کردی۔

توقع ہے کہ یو ایچ ایس بورڈ 24 دسمبر کو ایک اجلاس منعقد کرے گا تاکہ اگلے ماہ کے لیے سالانہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس امتحانات کے انعقاد کے سلسلے میں کوئی حتمی اقدام کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: ایچ ای سی کا برطانیہ میں پی ایچ ڈی کے لیے کامن ویلتھ اسکالرشپ کا اعلان

یہاں یہ واضح رہے کہ یو ایچ ایس میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے سالانہ امتحانات بالترتیب 12 جنوری اور 14 جنوری 2021 کو شروع ہوں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو