آئی سی ٹی کے اسکولوں میں ڈی وارمنگ مہم کا آغاز
آئی سی ٹی کے اسکولوں میں ڈی وارمنگ مہم کا آغاز
اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں واقع دو ہزار تعلیمی اداروں میں 574،000 بچوں کو جراثیم کش ادویات دینے کا پروگرام۔
اسکولوں پر مبنی کیڑے مار ادویات پلانے کا پروگرام آج (پیر) سے ہفتہ تک جاری رہے گا اور اس میں تقریبا 2،000 ہزار سرکاری و نجی اسکولوں کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے دینی مدارس میں زیرتعلیم 574،000 بچوں کو ادویات پلائی جائیں گی۔
منصوبہ بندی کی وزارت کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق، کلاس 1 سے 10 میں داخل ہونے والے تمام بچوں اور پانچ سے 14 سال کی عمر کے نجی و سرکاری اسکول یا مدرسے میں پڑھنے والے بچوں کو علاج تک رسائی کی ترغیب دی جائے گی۔
مزید پڑھئے: پنجاب میں وائرس کا پھیلائو تیز، اسکول بند رکھنے پر غور
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے کی جسمانی اور علمی نشوونما کے لیے پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ ضروری ہے جو دوسرے انفیکشنز کے خلاف مزاحمت اور اسکول کی بہتر کارکردگی کو یقینی بناتا ہے۔
یہ مہم حکومت کی صحت کے حوالے سے اولین ترجیحات میں نمایاں کردار ادا کرے گی جو چھوٹے بچوں میں غذائیت اور خون کی کمی کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کا تخمینہ ہے کہ 1.5 بلین سے زیادہ لوگ عالمی سطح پر آنتوں کے کیڑوں سے متاثر ہیں، کنکہ دنیا بھر میں 835 ملین سے زائد بچوں کو علاج کی ضرورت ہے۔
یہ انفیکشنز ناقص صفائی اور حفظان صحت کا خیال نہ رکھنےکے نتیجے میں ہوتے ہیں اور اسکول جانے والے بچوں میں سب سے زیادہ پائے جاتے ہیں۔
مزید پڑھئے: پنجاب میں وائرس کا پھیلائو تیز، اسکول بند رکھنے پر غور
سن 2016 میں اسکول جانے والے بچوں میں آنتوں کے کیڑوں کے انفیکشن کا جائزہ لینے کے لیے کیے گئے ایک قومی سروے سے پتہ چلا کہ پاکستان بھر میں تقریباً 17 ملین اسکول جانے والے بچے، جن میں آئی سی ٹی کے تقریباً 574،000 بچے شامل ہیں، کو ہر سال آنتوں کے کیڑوں کے خاتمے کی دوا کی ضرورت ہوتی ہے۔
وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ 2019 اور 2020 میں اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر کیڑے مارنے کی مہم کے دو ادوار میں تقریباً دو لاکھ اسکول جانے والے بچے کو کامیابی کے ساتھ کیڑے مار ادویات دی گئیں۔
آئی سی ٹی میں واقع اسکولوں پر مبنی کیڑے مار ادویہ کی فراہمی کے پروگرام کو وفاقی وزارت تعلیم کی طرف سے مربوط کیا جاتا ہے اور وزارت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن، آفس آف چیف کمیشن آئی سی ٹی اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے نافذ کیا جاتا ہے۔
اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اپنی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ذریعے اسکول جانے والے بچوں کو جراثیم کش ادویات پلانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے خاص طور پر اسکول سے باہر رہنے والے بچوں کو کیڑے مار ادویات پلانے کے حوالے سے لیڈی پیلتھ ورکرز کا کردار اہم ہے۔
قومی سطح پر، پلاننگ ڈیولپمنٹ اور اسپیشل انیشی ایٹیوز کی طرف سے پاکستان ڈیوارمنگ انیشی ایٹیو کے لیے اسٹریٹجک نگرانی فراہم کی جاتی ہے۔
(یہ خبر ایکمسپریس ٹریبیون کی 30 اگست 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)