محکمہ تعلیم پشاور نے تمام ڈسٹرکٹس کی پرفارمنس رپورٹ جاری کر دی
محکمہ تعلیم پشاور نے تمام ڈسٹرکٹس کی پرفارمنس رپورٹ جاری کر دی
کئی ماہ کے تعطل کے بعد محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے ڈی ایف آئی ڈی کے تکنیکی تعاون سےنومبر2020 کیلئے ڈسٹرکٹ پر فارمنس سکور کارڈ (ڈی پی ایس) کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نظامت ابتدائی و ثانوی تعلیم میں منعقدہ اجلاس میں صوبے کے13 اضلاع کے56 مرد وخواتین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور13 ضم اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ جن کیلئے انڈیکیٹرز کوالٹی اور اعلیٰ تعلیم تک رسائی کیساتھ ساتھ کورونا صورتحال کے موقع پر سکولوں میں کئے گئے اقدامات کو بھی رکھا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس: سندھ لاء کالج کی ایوننگ کلاسز کو بھی بند کردیا گیا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں سزاو جزا کا عمل برقرار رہے گا بہترین کارکردگی رکھنے والوں کو مراعات دی جائیں گی اور خراب کارکردگی دکھانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کی سہولت کیلئے تبادلوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ تاکہ آپ طلباء اور اسکولوں پر خصوصی توجہ دے سکیں۔ ہر ٹیچر اسکول میں حاضر رہے گا۔ آئی ٹی لیبز موجود ہیں ان سے فوائد حاصل کریں۔ طلباء کی حاضریوں پر خصوصی توجہ دیں ان کا وقت بڑا قیمتی ہے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں اور ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی اور تمام ایجوکیشن حکام اسکولوں میں ماسک کے استعمال کیلئے اقدامات کریں۔ تمام اساتذہ کلاس شروع کرنے سے پہلے طلباء کو موبلائز کریں اور کورونا سے متعلق حفاظتی اقدامات سے ان کو آگاہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ای ٹرانسفر کی بدولت اب تبادلہ سال میں صرف ایک مرتبہ ہوگا اور ہماری کوشش ہے کہ منیجمنٹ کیڈر کی پوسٹنگ ٹرانسفر کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے۔ وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ 2 سالہ مدت کی تکمیل والے کلیریکل ملازمین کے تبادلے فورا کئے جائیں اسکولوں والے کلرکس کو آفسز اور آفس والوں کو اسکول بھیج دیا جائے۔
مزید پڑھیں: کراچی یونیورسٹی پوسٹ گریجویٹ طلباء کے لیے آن لائن کلاسز منعقد کرے گی
انہوں نے کہا کہ اساتذہ و طلباء پر ہم خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور جتنی بھی اصلاحات لارہے ہیں سب تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے ہیں بریفنگ کے دوران وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ کورونا سے متعلق آگاہی کے سلسلے میں ملاکنڈ اور کوہاٹ پہلے نمبر پر رہے ہیں، ہری پور میل و فیمیل افسران نے بھی دوسرے انڈیکیٹرز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے اس موقع پر پہلی پوزیشنز حاصل کرنے والے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو سرٹیفیکیٹس دئیے۔ اور ان کے بہترین کام کی تعریف کی۔