پنجاب میں وائرس کا پھیلائو تیز، اسکول بند رکھنے پر غور
پنجاب میں وائرس کا پھیلائو تیز، اسکول بند رکھنے پر غور
پنجاب حکومت صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے ہونے والے اضافے کے بعد اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کے بارے میں الجھن کا شکار ہے۔
رپورٹس کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1،516 سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ 16 مئی 2021 کے بعد سب سے بڑی تعداد ہے جب ایک ہی دن میں 1700 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں طلباء میں کورونا کے پھیلائو کی مثبت شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے، تاہم کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود صوبائی حکومت اسکولوں میں کورونا کے ٹیسٹ نہیں کروا رہی ہے جس سے والدین اور اساتذہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔
مزید ُرھئے: کراچی یونیورسٹی کے تمام کیمپس میں ویکسینیشن کا آغاز
پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 6.6 فیصد ریکارڈ کی۔
بدھ کے روز لاہور میں یہ شرح 9.9 فیصد، فیصل آباد میں 6.4 فیصد، ملتان میں 6 فیصد، بہاولپور میں 5.3 فیصد اور راولپنڈی میں 5.2 فیصد رہی۔