اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ایم سی کے امتحانی قواعد کے خلاف درخواست دائر
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ایم سی کے امتحانی قواعد کے خلاف درخواست دائر
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیر کے روز پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کی جانب سے متعارف کرائے گئے امتحانات کے ضوابط برائے 2021 کے خلاف درخواست دائر کی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری وقاص ملک نے کہا کہ انہوں نے یہ درخواست ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خواہش پر دائر کی تھی، جو اتوار کے روز انتقال کر گئے۔
مزید پڑھیئے: سندھ کے تعلیمی اداروں میں 100 فیصد حاضری کی اجازت
وقاص ملک نے کہا کہ ڈاکٹر اے کیو خان نوجوان ڈاکٹروں کے ساتھ امتیازی سلوک پر پریشان تھے اور انہوں نے انہیں اپنی طرف سے درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی تھی۔
وکیل نے کہا کہ انہوں نے پاور آف اٹارنی اور درخواست پر ڈاکٹر اے کیو خان کے دستخط حاصل کر لیے ہیں، جو پیر کے روز دائر کی جانی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹر خان کے انتقال کے بعد اب خود کیس کی پیروی کرنا چاہتے ہیں۔
درخواست میں پاکستان میڈیکل کمیشن، وزارت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کرنے والے نوجوان ڈاکٹروں کے خلاف لاٹھی چار، تشدد کے استعمال نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج خراب کیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو تحلیل کرنے اور پی ایم سی کے قیام کے فیصلے نے نظام میں خامیاں پیدا کی ہیں۔
مزید پڑھیئے: کے پی کرکٹ گالا میں اسکول ٹیموں کی شاندار کارکردگی
درخواست میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل کے طلباء کے لیے ایک نیا ٹیسٹ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی فیس 6 ہزار روپے فی امیدوار کر دی گئی ہے۔
( یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 12 اکتوبر 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)