اسلام آباد: کورونا میں کمی، اسکولوں میں زونل گیمز کا آغاز

اسلام آباد: کورونا میں کمی، اسکولوں میں زونل گیمز کا آغاز

اسلام آباد: کورونا میں کمی، اسکولوں میں زونل گیمز کا آغاز

 وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے جمعرات کے روز کہا کہ بچے اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتے جب تک وہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں، جو ان کی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔

مزید پڑھئے: وفاقی حکومت نے نالج اکانومی ٹاسک فورس کا اعلان کردیا

وفاقی وزیر تعلیم نے ان خیالات کا اظہار پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں ایک تقریب کے دوران کیا، جہاں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے تحت تعلیمی اداروں کے بچوں نے انٹر زونل گیمز میں حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے اس زبردست ایونٹ نے کووڈ کے وبائی مرض میں بڑی کمی کا اشارہ دیا ہے اور یہ کہ طلباء معمول کی اسکول کی زندگی کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کووِڈ نے اسکولز اور تعلیم کے شعبے پر منفی اثر ڈالا جبکہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے بچوں کو ذہنی تناؤ کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔


مزید پڑھئے: تعلیمی ادارے نوجوانوں کو مارکیٹ پر مبنی تعلیم فراہم کریں، صدرمملکت

انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ مرکوز رکھیں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تعلیم ہی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کا واحد راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس طرح کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی کھیلوں کے ایونٹس منعقد ہوتے رہیں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو