سٹیزن فاؤنڈیشن بوسٹن چیپٹر نے 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر جمع کرلیے

سٹیزن فاؤنڈیشن بوسٹن چیپٹر نے 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر جمع کرلیے

سٹیزن فاؤنڈیشن بوسٹن چیپٹر نے 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر جمع کرلیے

کووڈ پھیلنے کے بعد ہونے والے بوسٹن چیپٹر کے کے پہلے اجتماع پر کمیونٹی نے زبردست ردعمل کا اظہار کیا، جس میں 150 افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بوسٹن کمیونٹی کی سخاوت ایک بار پھر نمائش کے لیے پیش کی گئی، کیونکہ انہوں نے  850,000 ڈالر اکٹھے کیے تھے۔

اس رقم میں پاکستان کے غریب طلباء کے لیے دو نئے کیمپس کی تعمیر اور موجودہ اسکولوں کی مدد کے لیے نقد رقم بھی شامل ہے۔

مزید پڑھئے: احساس اسکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئیں

بوسٹن کمیونٹی نے 2013 میں ٹی سی ایف تحریک میں شمولیت اختیار کی اور اس کے بعد سے تنظیم کے بنائے گئے اور اسپانسر شدہ 12 اسکولوں میں داخل ہونے والے 1,000 سے زائد غریب بچوں کی تعلیم میں مدد کے لیے متعدد کامیاب فنڈ ریزنگ پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔

ٹی سی ایف، یو ایس اے بوسٹن چیپٹر دی سٹیزن فائونڈیشن یو ایس اے کا ایک حصہ ہے، یہ ایک ٹیکس سے مستثنیٰ غیر منافع بخش تنظیم ہے جس میں چیریٹی نیویگیٹر 4 اسٹار  ریٹنگ ہے جو تعلیم کے میدان میں پاکستان کی اولین فلاحی تحریک ہے اور تعلیمی فلاحی سرگرمیوں کی معاونت کرتی ہے۔

 ٹی سی ایف کی پاکستان کی سب سے زیادہ کمزور کمیونٹیز میں مضبوط جڑیں ہیں، جس کے نیٹ ورک کے ساتھ غربت زدہ دیہی اور شہری علاقوں میں 1,687 اسکول ہیں۔

مزید پڑھئے: سی ایس ایس کارنر کی جانب سے مقامی نوجوانوں کے لیے مفت کورسز پیش

ییہ تنظیم 12 ہزار 950 سے زائد خواتین پروفیسرز کے ساتھ اس وقت 275,000 سے زیادہ غریب بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کر رہی ہے اور یہ ملک کی سب سے بڑی خواتین کو روزگار دینے والی فلاحی تنظیم ہے۔

اس کے قیام کے بعد سے، 55,000 سے زیادہ لڑکیاں اور لڑکے ٹی سی ایف کے زیر اہتمام چلنے والے اسکولوں سے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں، جو اس کے نمایاں اثر و رسوخ کو ظاہر کرتے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو