اسکولوں کو بند کرنے کے حق میں نہیں ہوں، شہرام ترکئی
اسکولوں کو بند کرنے کے حق میں نہیں ہوں، شہرام ترکئی
پشاور: صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا کہنا ہے کے بچے کورونہ وائرس سے گھروں کی نسبت اسکولوں میں زیادہ محفوظ ہیں کیوں کے اسکولوں میں بھر پور طریقے سے کورونہ سے بچاؤ کے احتیاتی تدابیر اپنائے جارہے ہیں اور اسکول انتظامیہ والدین سے زیادہ بچوں پر احتیاتی تدابیر پر سختی سے عمل کروا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: فیصل آباد بورڈ کا نویں اور دسویں کے امتحانات 6 مارچ سے شروع کرنے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کے وہ اسکولوں کو بند کرنے کے حق میں نہیں ہیں البتہ وفاقی حکومت اس سلسلے میں جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر عمل کیا جائے گا۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز ڈائریکٹوریٹ اف ایجوکیشن میں پرفارمنس رپورٹ کارڈ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کی ہیں۔ دوسری جانب کورونہ کی دوسری لہر میں شدت آنے پر اسکولوں کو ایک مرتبہ پھر سے مرحلہ وار 24 نومبر، یکم دسمبر اور 15 دسمبر کو 31 جنوری تک بند رکھنے کی وفاقی تجویز سامنے آنے کے بعد امسال بھی اول جماعت سے اٹھویں جماعت تک زیر تعلیم تمام بچوں کو بغیر امتحان کے پاس کرنے اور میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی اور جون میں کرانے کا علان بھی جلد کر دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کے اس بارے میں بھی محکمہ تعلیم کے اعلی حکام کا ایک اہم اجلاس بھی ہوا ہے جس میں حکام نے ان باتوں پر اتفاق کیا ہے۔ تاہم ان سفارشات کی باقاعدہ منظوری صوبائی حکومت سے لی جائے گی۔ جبکے وفاقی حکومت نے تمام صوبوں کو تجویز پیش کی ہے کے اسکولوں کو 24 نومبر 2020 سے مرحلہ وار 31 جنوری 2021 تک بند کیا جائے تا کے بچوں کو کورونہ کی وبا سے بچایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: محکمہ تعلیم کا ڈسٹرکٹ اساتذہ اسامیوں کی درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ
اسکولوں کو بند کرنے کا حتمی اعلان 23 نومبر بروز پیر وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کی صدارت میں بین الصوبائی وزرا کانفرنس میں کیا جائے گا۔ جس کے لئے وفاقی حکومت نے تمام صوبوں سے پہلے ہے سفارشات طلب کر رکھی ہیں۔