ایچ ای سی نے لاء داخلہ ٹیسٹ (ایل اے ٹی) کرانے کا اعلان کردیا

ایچ ای سی نے لاء داخلہ ٹیسٹ (ایل اے ٹی) کرانے کا اعلان کردیا

ایچ ای سی نے لاء داخلہ ٹیسٹ (ایل اے ٹی) کرانے کا اعلان کردیا

ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ایچ ای سی / پی بی سی کے تسلیم شدہ اداروں اور ان کے منظور شدہ ، وابستہ کالجوں میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کے لئے لا ایڈمیشن ٹیسٹ (ایل اے ٹی) کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایچ ای سی لاء انٹری امتحان ملک کے بڑے شہروں میں کرایا جائیگا۔

امتحان کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر کیا جائے گا۔ جبکہ داخلے کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 21 جولائی 2020 ہے۔ آپ اپنی درخواستیں ویب سائٹ پر جمع کراسکتے ہیں۔ سرکاری یا نجی ادارے میں داخلے کے لئے لاء انٹری امتحان دینا لازمی ہے۔

ایچ ای سی لاء داخلہ ٹیسٹ کے لئے اہلیت کا معیار؟

  1. وہ طلبا اس کے اہل ہیں جن کے پاس ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ یعنی کالج یا اس کے برابر کوئی سرٹیفیکٹ  موجود ہو۔
  2. وہ طلباء جو فائنل امتحان یا اس کے برابر کسی امتحان میں شریک ہوئے اور ابھی ان کے نتائج کا منتظر ہیں
  3. وہ طلبا جو 2019 میں فرسٹ ائیر کے امتحانات میں شریک ہوئے اور سیکنڈ ائیر کے امتحانات 2020 کا انتظار کر رہے ہیں جو اب تک نہیں ہوئے

امتحان کی تاریخ میں کسی بھی ترمیم کی اطلاع ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کی ویب سائٹ کے ذریعے دی جائے گی۔ ایچ ای سی سے آن لائن رجسٹر کرنے والے طلبا امتحان کی تاریخ سے ایک ہفتہ قبل اپنی رول نمبر سلپس ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

رجسٹرڈ طلبا کو ٹیسٹ کی تاریخ ، وقت ، اور مقام کے بارے میں ای میل یا ایس ایم ایس ذریعے آگاہ کردیا جائیگا۔ آن لائن رجسٹریشن فارم پُر کرتے وقت امیدواروں کو اپنا درست ای میل یا موبائل نمبر فراہم لازمی ہوگا۔

متحانی مرکز میں داخلے کے لئے رول نمبر سلپ کا پرنٹ آؤٹ اور اصلی سی این آئی سی لے کا جانا ضروری ہوگا۔

ایچ ای سی لاء داخلہ ٹیسٹ ایل اے ٹی کے لئے اندراج کیسے کریں

  1.  http://etc.hec.gov.pk آن لائن رجسٹریشن کے لئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کری
  2. اگر آپ کو آن لائن رجسٹریشن فارم کو پُر کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتے تو آپ ہمیں ای میل بھیجیں یا رہنمائی کے لئے ایچ ای سی سیکریٹریٹ یا علاقائی مراکز کو وزٹ کریں۔ امتحان کی فیس 500 روپے ہے جو اکاؤنٹ نمبر 17427900133401 میں آن لائن / اے ٹی ایم کے ذریعے یا بینک ڈرافٹ کے ذریعے جمع کی جائے گی ، اکاؤنٹ کا ٹایٹل: ہائر ایجوکیشن کمیشن ، بینک: حبیب بینک لمیٹڈ ، برانچ کوڈ: 1742
  3. آخری تاریخ سے پہلے ، فیس جمع کرانے کی سلپ یا بینک ڈرافٹ کی ایک کاپی کورئیر کے ذریعے یا ذاتی طور پر کمرہ نمبر 212 ، دوسری منزل ، ایچ آر ڈی بلڈنگ پر جمع کروانا ہوگی۔
  4. براہ کرم ڈپازٹ سلپ یا بینک ڈرافٹ کے پیچھے اپنے سی این آئی سی نمبر کو لکھیں۔ امتحان کی فیس ناقابل واپسی ہے۔
  5. طلبا ریجیسٹریشن فارم میں دستیاب فہرست میں سے کسی بھی امتحانی مرکز کا انتخاب کرسکتے ہیں لیکن اس بات کو ذہیں میں رکھیں کے بار اندراج کے بعد امتحانی مرکز تبدیل نہیں ہوگا۔

آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 21 جولائی 2020 ہے۔

ایچ ای سی نے لاء داخلہ ٹیسٹ (ایل اے ٹی) کرانے کا اعلان کردیا

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو