کراچی میں انٹر کے امتحانات کا نیا شیڈول جاری

کراچی میں انٹر کے امتحانات کا نیا شیڈول جاری

کراچی میں انٹر کے امتحانات کا نیا شیڈول جاری

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی نے اتوار کے روز انٹرمیڈیٹ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کیا، کیونکہ صوبائی حکومت نے نو دن کے لاک ڈاؤن کے بعد جزوی پابندی ختم کردی جو صوبے میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے نافذ کی گئی تھی۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا گیا ہے کہ پہلا امتحان بوٹنی کے لیے 10 اگست کو ہو گا۔ بورڈ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 11 اگست کو زولوجی کا اور 12 اگست کو اکنامکس کا امتحان ہوگا۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ پہلے 31 جولائی کو ہونے والے امتحانات اب منگل 10 اگست کو ہوں گے، بدھ 2 اگست کو شیڈول کیے جانے والے امتحانات اب 11 اگست کو ہوں گے اور 3 اگست کو ہونے والے امتحانات اب جمعرات 12 اگست کو منعقد ہوں گے۔

مزید پڑھئے: سندھ میں تعلیمی ادارے 19 اگست تک بند رکھنے کا اعلان

اسی طرح 4 اگست کو شیڈول ہونے والے امتحانات اب جمعہ 13 اگست سے شروع ہوں گے۔ تاہم، مقام اور اوقات میں کوئی اور تبدیلی نہیں آئے گی اور امتحانات اسی امتحانی مراکز پر ہوں گے جو پہلے شیڈول کئے گئے تھے۔

ڈاکٹر سعید الدین نے مزید کہا کہ 11 ویں کلاس کے امتحانات کا شیڈول، ڈویژن میں بہتری ، خصوصی موقع، فائدے کے معاملات، اضافی مضامین اور مختصر مضامین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو