کراچی میں انٹر کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان
کراچی میں انٹر کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان
چیئرمین بورڈ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی ڈاکٹر سعید الدین نے پیر کے روزایک بیان میں کہا کہ بورڈ 26 جولائی سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہے۔
چیئرمین بورڈ نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 155،000 سے زائد امیدوارحصہ لیں گے جس کے لیے 210 امتحانی مراکز تیار کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امتحانات کے دوران شفافیت اور نقل کو رجحان کو کم کرنے کی ضمانت کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں جبکہ امتحانات میں غیر قانونی طریقوں کو روکنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھئے: میٹرک کے نتائج کا اعلان اگست میں کیا جائے گا، شہرام ترکئی
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں 66 امتحانی مراکز کے حساس ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ بورڈ نے ڈی جی رینجرزسندھ کو سیکیورٹی کے لیے ایک خط لکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے دھوکہ دہی کے لیے استعمال ہونے کی شکایات کے بعد فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کو بھی لوپ میں لیا گیا ہے تاکہ امتحانات میں چیٹنگ یا نقل کے عمل کو روکا جاسکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی طالب علم پرچے کے دوران موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کا پرچہ اسی وقت منسوخ کردیا جائے گا۔