علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور یو او بی بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے سرگرم

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور یو او بی بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے سرگرم

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور یو او بی بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے سرگرم

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف بلوچستان صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں کریں گی۔

مزید پڑھیں: سندھ ایچ ای سی ابھی تک پبلک یونیورسٹیز کا کنٹرول حاصل نہیں کرسکا

دونوں یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اس امر پر اتفاق رائے کیا گیا۔

اے آئی او یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات کی اور بلوچستان میں تعلیم کے فروغ اور صوبے سے ناخواندگی کے خاتمے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر قیوم نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر شفیق الرحمان کو حال ہی میں اپنے تعلیمی نیٹ ورک کو بلوچستان کے دور دراز علاقوں تک پھیلانے کے لئے کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا، ان اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ صوبے میں کوئی بھی فرد تعلیم سے محروم نہ رہے۔

مزید پڑھیں: پی ایچ ڈی کرنے والے 300 اسکالرز کے لیے 1 ملین روپے کی گرانٹ

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے مختلف علاقوں کے عمائدین سے ملاقاتیں کیں اور تعلیم کے فروغ کے علاقائی مراکز کے قیام کے امکانات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی او یو نے مختلف علاقوں میں اور خاص طور پر قلات میں الگ الگ اور اپنی مرضی کے مطابق عمارتوں کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا ہے جو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوگا۔

ڈاکٹر شفیق الرحمان نے بلوچستان میں تعلیم کے فروغ میں اے آئی او یو کے کردار کو خاص طور پر سراہا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو