اے آئی یو نے فال سیشن کے لیے نئے پروگرامز کا اعلان کردیا
اے آئی یو نے فال سیشن کے لیے نئے پروگرامز کا اعلان کردیا
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سیمسٹر فال 2020 کے پہلے مرحلے کے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں ایک ساتھ 15جولائی سے شروع ہوں گے۔
نئے سمسٹر میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگرامز میں میٹرک/ انٹرمیڈیٹ پروگرامز،ایف اے (ملٹری کورس) بی ایس/ ایم ایس سی (فیس ٹو فیس )، ایم ایس / ایم فل اور پی ایچ ڈی شامل ہونگے۔
مزید پڑھیں: اے ای یو کی پسماندہ علاقوں تک اپنے نیٹ ورک کی توسیع
کووڈ 19 کے باعث پیدا ہونے والی بحرانی کیفیت کے تناظر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم نے نئے سیمسٹر میں داخلوں کے خواہشمند افراد کے لئے نزدیک ترین مقامات پر داخلوں سے متعلق سہولتیں فراہم کرنے اور اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس ملک بھر میں موجود تمام علاقائی دفاتر/ رابطہ دفاتر میں داخلہ فارم اور پراسپیکٹسز کی فراہمی کے لئے سیل پوائنٹس قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی 15 جولائی سے دستیاب ہونگے۔آن لائن داخلوں میں معاونت فراہم کرنے کے لئے وائس چانسلر نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو اپنے کیمپسسز میں "انفارمیشن ڈیسک / کاؤنٹرز" قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جہاں پر طلبہ کو کمپیوٹرز اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔
مزید پڑھیں: اے آئی او یو نے ون ونڈو سروس کا آغاز کردیا
میٹرک/ انٹرمیڈیٹ پروگرامز،ایف اے (ملٹری کورس) پروگرامز کے داخلہ فارمز 4 ستمبر تک جبکہ بی ایس /ایم ایس سی (فیس ٹو فیس) ایم ایس / ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلہ فارمز 19اگست تک وصول کئے جائیں گے۔